باغ میں جواء کھیلنے والے چارجواری گرفتار۔ ساڑھے چارکلوچرس برآمد۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائیاں۔ مقدمات درج۔مجموعی طور پر 2 منشیات فروش گرفتار کرکے قبضہ سے 3000 گرام چرس اور 1470 گرام ہیروئن اور دیگر کاروائی میں 4 جواری گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ 3480 روپے اور 1 جوڑی تاش برآمد۔ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی میں اپنے ذرائع سے معلومات پر باغات چھوہر شریف میں جواء کی محفل پر کاروائی کے دوران ریاست ولد خان افسر، طاہر ولد خلیل الرحمن ساکنان چھوہر شریف، محمد جاوید ولد دوست محمد اور طاہر ولد خلیل الرحمن ساکنان سکندر پور کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ 3480 روپے اور 1 جوڑی تاش برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے اسد ولد سراج سکنہ سکندر پور سے 1470 گرام ہیروئن اور اویس اشتیاق ولد اشتیاق احمد سکنہ تلوکر سے 3000 گرام چرس گردہ نما برآمد کرکے ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!