برفانی تودے تلے دبے چارافراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔پچیس افراد کو زندہ بچالیاگیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ ڈونگا گلی کی حدود میں کنڈلہ کے مقام پر برفانی تودہ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ھارنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے 25افرادزخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا جن میں سے سات کی حالت تشویشناک ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ڈونگاگلی کی حدود کنڈلہ کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آ کر تین گاڑیاں کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں تین افراد جابحق جبکہ 25افراد زخمی ہوئے جابحق ہونے افراد میں شعیب ساکنہ جبڑیاں نوید ساکنہ د ہمتوڑ فرخندہ،ساکنہ لاہور جبکہ ایک نامعلوم شخص شامل ہے دوسری جانب زخمیوں میں محکمہ صحت کے دو ملازمین عمران،ذیشان ایک ہی خاندان کے 6 افراد عظمت اللہ،نادیہ، مبارک، مراد، میمونہ سلطانہ،محمد علی اسد نوید بشارت ساکنہ ایبٹ آباد اسی طرح فیروز،اعظم، ہمایون تزین اور عبد الروف ساکنہ لاہور شامل ہیں گزشتہ رات سے شروع ہونے والا سرچ آپریشن دن ایک بجے تک جاری رہا جس میں پاک فوج ریسکیو اور گلیات ڈویلپمینٹ اتھارٹی پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا ہے جس کے بعد دن دو بجے آپریشن مکمل کر کے مین مری روڈ سمیت رابط سڑکیں بحال کر دی گئیں جبکہ اس حادثہ میں مقامی افراد نے بھر پور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا ہے۔

ایبٹ آباد:کنڈلہ برفانی تودہ حادثہ محکمہ ہیلتھ کے دو ملازمین جابحق دو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل اس ضمن زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز محکمہ ہیلتھ کے چار ملازمین عمران، نوید، ذیشان، شعیب پرائیوٹ سوزکی گاڑی پر آر ایچ سی خانسپور کی سرکاری ادویات لے کر جارہے تھے کہ پابچ بچے کے قریب تھانہ ڈونگاگلی کی حدود کنڈلہ کے مقام پر بڑا برفانی تودہ انکی گاڑی پر جا گرا جس کے نتیجے میں انکی گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں گر کے برف تلے دب گئی اطلاع ملتے ہی پولیس،مقامی افراد سمیت ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ آئے اور امدادی کاروائیاں شروع کی گئیں جس کے نتیجے میں گھنٹوں سرچ آپریشن کے بعد دو ملازمین عمران اور ذیشان کو بے ہوشی کی حالت میں برف سے نکال کر تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا حالت زیادہ تشویشناک ہونے پر دونوں کو آئی سی یو وارڈ منتقل کر دیا گیا دوسری جانب مقامی افراد،ریسکیو1122,ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو ملازمین کی تلاش ساری رات جاری رہنے کے بعد بھی کوئی کامیابی نہ ملی جس کے بعد دونوں کی تلاش کے لیے پاک آرمی کے نوجوانوں کی مدد لی گئی جس پر گھنٹوں آپریشن کے بعد اگلی صبح دونوں لاپتہ ملازمین شعیب ساکنہ جبڑیاں جبکہ نوید ساکنہ ڈھمتور دوتار کی نعشیں برآمد کر لی گئیں جہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ڈی ایچ او ہیلتھ فیصل خانزادہ کے مطابق یہ چاروں ملازمین عوامی خدمت کے لیے سرکاری ادویات خانسپور کے کر جا رہے تھے کہ یہ نہ خوشگوار واقع پیش آیا نوید نامی نوجوان کی دس دن بعد شادی تھی جبکہ شعیب کی دو بیٹیاں اور ایک ماہ کا بچہ بھی،دونوں نوجوانوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا دونوں ملازمین کی نمازِ جنازہ ادا کر کے ہزارہ اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!