منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار معطل۔

ہری پور(یاورحیات)شہری پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار معطل انکوائری شروع شہری پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ڈی پی او نے نوٹس لیا تھامعطل ہونے والوں میں تھانہ بیڑ کے ایس ایچ او اجمل خان تفتیشی آفیسر رازق خان تھانہ محرر محمد فیاض مدد محرران قاضی شہزاد اور وقاص اور کانسٹیبل محمد وزیر شامل ہیں حسن زیب نامی نوجوان کی شکایات پر انکوائری ثابت ہونے پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہیمحکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گااس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اسٹیشن بیڑ میں کچھ روز قبل حسن زیب نامی نوجوان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ اندارج ہواڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے مقدمہ میں اصل حقائق کو سامنے لانے کے لئے انکوائری کرواکر شہری پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے میں ملوث تھانہ بیڑ کے ایس ایچ او اجمل خان و تفتیشی آفیسر رازق خان،محرر محمد فیاض مدد محرران قاضی شہزاد اور وقاص کانسٹیبل محمد وزیر چوکی پنیاں کو معطل کرکے مزید محکمانہ کاروائی کے لئے چارج شیٹ جاری کردی گئی ہیں ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گاکس بھی پولیس اہلکار کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے کسی بھی شہری کی عزت و نفس کو مجروح کرنے کی ہرگز اجازات نہیں دی جائے گی اگر پولیس افسر یا جوان ایسے واقعات میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بلاتفریق اسی طرح محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی میرے دروازے شہریوں کے کھلے ہیں شہریوں کے مال وجان کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ترجیجات میں شامل ہے کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف شکایات آئیں تو قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی قانون سب کے لیے برابر ہییاد رہے کہ مذکورہ ایس ایچ او پولیس اہکار اس سے پہلے بھی دیگر دو مختلف انکوائریوں میں ثابت ہونے پر دومرتبہ پہلے بھی معطل ہوچکے ہیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!