حویلیاں میں چار دن میں دو بچیوں سمیت چار بچوں کے جنسی زیادتی کے کیسز سامنے آگئے۔

ایبٹ آباد:نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔تھانہ حویلیاں کی حدود میں چار دن میں دو بچیوں سمیت چار بچوں کے جنسی زیادتی کے کیسز سامنے آگئے پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ حویلیاں میں سلطان پور کے رہائشی روزی ولد عبدالرحمن عمر 18 سال نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میں چمبہ میں نماز مغرب ادا کرکے باہر نکلا تو وہاں پر موجود احسن ولد علی احمد عثمان ولد بنارس عباس شاہ ولد امجد میرے پاس آئے اور مجھے ڈرا دھمکا کر نوشہر پل کے نیچے لیکر گئے جنہوں نے زبردستی میرے ساتھ باری باری زنا کاری کی اس طرح دوسرا واقعہ میں نگکی کے رہائشی شیرافضل ولد علی داد نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیٹی مسما? نوشین بی بی عمر 9 سال دینی تعلیم حاصل کرتی ہے اس کے ساتھ مدرسے میں قاری نورالحق نے زنا کاری کی اس طرح تیسرے واقعات میں حویلیاں کے نواحی علاقے بھروال میں سگے باپ نے اپنی حقیقی بیٹی ماہ نور کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے چودھے کیس میں لڑی سیدان کے عبداللہ نامی نوجوان نے چھ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافے کے بعد حویلیاں کے لوگوں میں خوف والہرس پھیل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!