بٹنگی موڑ کے قریب لینڈسلائیڈنگ گاڑی پرآگری۔ چارخواتین شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد: بٹنگی موڑ کے قریب لینڈسلائیڈنگ گاڑی پرآگری۔ چارخواتین شدیدزخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈونگاگلی کی حدود میں واقع بٹنگی موڑ کے قریب بکوٹ باسیاں گاؤں کا رہائشی ڈرائیور اظہر ولد فاضل مسافروں کو لیکر ایبٹ آباد کی طرف جارہاتھاکہ، گاڑی پر لینڈسلائیڈنگ آگری۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار خواتین زوجہ حاکم،زوجہ جہانگیر،زوجہ اورنگ زیب ساکنان بگنوتر شدیدزخمی ہوگئیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور گاڑی میں دب جانیوالے افراد کو باحفاظت نکال کر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!