ڈی ایچ کیوہسپتال میں تعینات چودہ ڈاکٹرمفت کی تنخواہیں وصول کرنے میں مصروف۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پاکستان تحریک انصاف کا صحت انصاف کا نعرہ ایبٹ آباد کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دفن ہوگیا ہسپتال کے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں 14ڈاکٹر تعینات کارکردگی صفر۔ مہنیہ 25 لاکھ روپے تنخواہ نقصان ہونے لگا۔محکمہ اینٹی کرپشن بھی بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے میں ناکام۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں 14 ڈاکٹرز تعینات لیکن سہولت آر ٹی سی اور فلنگ تک کی نہیں صرف دانت نکالنے کی سہولت موجود ہے وہ بھی ٹیکنیشن نکالتے ہیں پروفیسروں کے کمروں میں اے سی نہیں ڈینٹل ڈاکٹرز کو اے سی بھی لگا کر دئیے گئے ہیں سرکاری خزانے پر ماہانہ تنخواہوں کی مد میں 25 لاکھ سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے سیاسی قیادت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔جس پر شہریوں نے عوام اور سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکو بھی چپ کا روزہ توڑنا ہوگا۔زرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن بھی منتھلیاں لینے تک محدود ہے محکمہ اینٹی کرپشن بھی بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے میں ناکام ہوچکی ہے جس پر شہریوں نے وزیراعلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!