دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن:محکمہ پولیس کے 1982 شہداء ہزاروں زخمی۔

سال 1970 ء سے لے کر 2006 ء تک صوبہ بھر میں 369 پولیس افسران و اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا 2007ء سے 2023ء تک 1603 پولیس اہلکار دہشتگردی کا شکار ہوئے۔
پشاور میں سب سے زیادہ 358 شہداء ڈیرہ 221، بنوں 211 سوات 136 مردان 126ء کو ہاٹ 106 چارسدہ 86 اور صوابی میں 55 شہید ہوئے۔
شہداء میں 2 ایڈیشنل آئی جی 2 ڈی آئی جیز 1 ایس ایس پی 6 ایس پیز 1 اے ایس پی ودیگر شامل۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں محکمہ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی سے لیکر سپاہی تک 1982 اہلکاروں نے جام شہادت نوش گیا جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے دستاویزات کے مطابق سال 1970 سے 2006 تک صوبے بھر میں 369 پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے جبکہ سال 2007 سے 2023 تک 1603 پولیس اہلکار دہشتگردی کا شکار ہوئے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں مجموعی طور پر 1982 پولیس اہلکاران و افسران دہشتگردی کا نشانہ بن کر شہادت کے مرتبے پر فائز ہو چکے ہیں دستاویز کے مطابق پشاور میں سب سے زیادہ 358 پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں 221، بنوں میں 211 پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی جبکہ سوات میں 136 مردان میں 126ء کوہاٹ میں 106 پولیس اہلکار شہید ہوئے چارسدہ میں 86، نوشہرہ 50 صوابی 55 ہنگو 38، کرک 19 ایبٹ آباد 14 ہری پور 11 مانسہرہ 39، بلگرام 6 کوہستان 6 تورغر 9 لکی مروت 53 ٹانگ 32 سی ٹی ڈی خیبر پختو نخوا 26 شانگلہ 29 بونیر 30 لوئر دیر 33 دیر اپر 26 چترال 11 خیبر 26 باجوڑ 11 نارتھ وزیرستان 17، ساؤتھ وزیرستان 21 اور کزئی 6 مہمند 8 ایف آر بنوں 21 ایف آر پی ہیڈ کوارٹر پشاور 32 ایف آر پی ڈی آئی خان 3 سی پیک 3 ٹیلی کمیونیکیشن وٹرانسپورٹ 13 جبکہ ایلیٹ فورس کے 91 جوان شہید ہوئے دستاویزات کے مطابق شہدا میں 2 ایڈیشنل آئی جی 2 ڈی آئی جیز 1 ایس ایس پی 6 ایس پیز 1 اے ایس پی 23 ڈی ایس پیز 37 انسپکٹر ز 153. انسپکٹر 144 اے ایس آئیز 224 ہیڈ کانسٹیبل، 1392 ایف سیز شامل ہیں دستاویزات کے مطابق سال 2009 کے دوران سب سے زیادہ 209 پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے جبکہ رواں سال صوبے بھر میں اب تک 137 پولیس اہلکار دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں سال 2018 میں سب سے کم 30 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے 2007 میں 101 2008 میں 172 2010 میں 107 2011 میں 154 2012 میں 106 2013 میں 134، 2014 میں 111 2015 میں 61 2016 میں 201774 میں 36 302018 2019 میں 38 2020 میں 34 2021 میں 44 2012 میں 55 اور 2023 میں اب تک 137 اہلکاروں شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!