سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی کوششوں سے ایبٹ آباد شہر کے لئے پندرہ ارب روپے کا فنڈ منظور۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے وزیر بلدیات اکبر ایوب خان،ایم این اے علی خان جدون،کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثنااللہ، سیکرٹری بلدیات میاں شکیل اور دوسرے افسران کے ہمراہ شملہ ہل، بانڈہ سنجلیاں روڈ کا دورہ کیا۔جہاں 700 کنال اراضی پر پبلک پارک اور بچوں کیلئے مجوزہ پلے گراؤنڈ کی جگہ کا معائنہ کیا گیا۔ بعدازاں صدر بازار ایبٹ آباد کا بھی دورہ کیا گیا جہاں بازار کو نئے طرز پر بنایا جائیگا۔جس میں بازار میں مین بجلی کی تاروں کو جدید طریقے سے کیبلنگ کرکے مکمل طور پر محفوظ کیا جاے گا۔نئے طرز کی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بجلی کی میٹروں کی جگہ اور بازار کی مکمل بیوٹیفیکیشن کا معائنہ کیا گیا۔اس کے علاوہ 7 ارب کی نئی گریوٹی فلو اسکیم بھی شروع کی جائیگی۔

اسپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ آبادی کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ مل چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے بہت بڑے مسائل پیدا ہوگئے ہیں اس لیے ان ٹریفک کے مسائل کے خاتمے کے لیے ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے لیے باقاعدہ حکومتی سطح پر ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی جو ہری پور اور ما نسہرہ کے درمیان چلتی ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ہاؤس میں ایبٹ آباد سٹی امپورو منٹ منصوبہ کے بارے بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات اکبر ایوب خان،ایم این اے علی خان جدون، کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ،سیکریٹری بلدیا ت میاں شکیل اور دوسرے افسران بھی موجود تھے۔ سپیکر خیبر پختو نخوا سمبلی مشتاق احمد غنی نے گریوٹی فلو سکیم میں نئے سورس کے حوا لے سے متعلقہ افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ اس طر ح منصوبہ بنائیں جس میں شہر کی چار اربن یونین کونسلو ں کے سا تھ ساتھ دیگر علاقوں کو بھی شا مل کریں تا کہ وہاں بھی پانی فراہم ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ سوزوکی سٹینڈ کی تعمیر ملٹی سٹوری بلڈنگ سے کی جائے جس میں سٹینڈ کے ساتھ ساتھ سستا بازار اور ریڑی بانو ں کو بھی چھوٹے چھوٹے کیبن فرا ہم کئے جا ئیں تا کہ شہر سے ریڑیوں کا رش ختم ہو اکبر ایوب خان نے اس موقع پر متعلقہ محکمو ں کے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ جس طر ح سپیکر مشتا ق احمد کہہ رہے ہیں ان کی ہدا یا ت پر عمل کر تے ہو ئے ڈیزائنگ کی جا ئے اور متعلقہ منصو بے کو جلد شروع کیا جا ئے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہری پور ما نسہرہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے پی سی ون تیار کر کے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو پیش کیا جائے۔ ان تمام منصوبوں کی تکمیل سے ایبٹ آباد شہر کا نقشہ ہی بدل جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!