ایبٹ آباد میں سنوکر کلب جواء خانوں میں تبدیل۔ منشیات کا استعمال۔

ایبٹ آباد: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پسندیدہ کھیل سنوکر کو لوگوں نے اپنی ضروریات کے لئے جوے میں تبدیل کر دیا،نوجوان نسل نے سارا سارا دن سنوکرکلبوں میں ڈیرے ڈال لئے ،سکول سے بھاگے ہوئے طالب علموں،گھر سے بھاگے ہوئے بچوں ،کاریگر اور محنت کش نوجوانوں نے اپنا وقت گزار کرنے کے لئے سنوکر کلبوں کو بہترین آماجگا قرار دے دیا ،دن بھر کی جمع پونجی اور گھروں سے لائے ہوئے پیسے سنوکر گیم کی آڑ میں جوے کی نذر ہونے لگے ،تفصیلات کے مطابق سنوکر بائی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا پسندیدہ کھیل رہا ہے جس کی پسندیدگی کا یہ عالم تھا کہ اپنے دور طالب علمی اور بعد کے اوائل میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح اپنے فارغ اوقات میں سنوکر کو کھیلنا پسند کرتے تھے ،جوں جوں زمانے نے ترقی کی اور وقت کی رفتار تیز ہوئی تو لوگوں نے بھی اپنے ذاتی مفادات کو پورا کرنے کے لئے ان کھیلوں کا سہارالے لیا۔

اب ایبٹ آباد کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پسند کئے گئے کھیل سنوکر کو بھی لوگوں نے گلی محلوں کی حد تک جوے کی جدید ترین شکل میں تبدیل کر دیا ہے،سکول سے بھاگنے والے بچے اور کاریگر نوجوان اور سنوکر کلبوں میں سنوکر گیم کھیلنے کے ساتھ ساتھ وہا ں پر سیگریٹ، چرس اور دیگر نشہ آور چیزیں بھی استعمال کرنے لگے ہیں زیادہ تر ان سنوکر کلبوں کا تھانوں میں ریکارڈ نہ ہونے کے باعث یہ کھیل معصوم بچوں اور نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے میں پیش پیش ہے ،سارا سال سکولوں اور کالجوں کی بھاری فیسیں بھرنے والے والدین اس وقت شدید صدمے کا شکار ہوتے ہیں جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا بچہ سکول میں فیل ہو گیا ہے اور سکول کے بچے پڑھائی کی طرف زیادہ توجہ دینے کی بجائے سارا دن سنوکر گیم کلبوں میں اپنا وقت ضائع کرنے لگے ہیں۔شہریوں نے ڈی ائی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!