ہمارا فیس بک پیج

ایبٹ آباد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے تین بچوں سے ماں چھین لی۔شوہر تین بچوں سمیت بے ہوش۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گیس کی لوڈ شیڈنگ نے تین بچوں سے ماں چھین لی۔شوہر تین بچوں سمیت بے ہوش۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں شدید سردی کے دوران محکمہ سوئی گیس نے بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ گاؤں نملی میرا کیساتھ تعلق رکھنے والے سجیل احمد نے نواں شہر جوگن کے علاقے میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سوئی گیس کی سپلائی بند ہو گئی۔ جب گیس کی سپلائی بحال کی گئی توکمرے میں گیس بھر گئی۔ جس کے نتیجے میں سجیل احمد کی زوجہ سعیدہ بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ سجیل احمد تین بچوں پانچ سالہ محسن، سات سالہ احسن اور تین سالہ بیٹی سمیت بے ہوش ہو گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!