سوئی گیس بندش: حطارانڈسٹریل اسٹیٹ کے کارخانے بند۔ صنعتکارسراپااحتجاج۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)حطار کے صنعتکاروں کا ہنگامی اجلاس چیئر مین ملک ند عاشق اعوان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں پیٹرن انچیف قادر محو دسینئر وائس چیئر مین عطا الرحمان، ہری پور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدرسفیرافتر اعوان،سیکرٹری جنر ل تاج فنی،فداند خان، یوسف عابد،ضیا مارحمان،عمرخان، قاصدائم،شاہد نذ یر سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر صنعتکار وں نے کہا کہ گیس بندش کی وجہ سے تمام انڈسٹر یز بند ہو چکی ہیں۔ ہزاروں مز دور بے روز گار ہو گئے ہیں۔ صنعت سے حکومت کو ملنے والا ریونیو میں شد ید کی آئے گی۔ایکسپورٹ انڈسٹر یز کی گیس بحال کرنے کے لئے ایچ آئی اے کے چیئر مین ملک محمد عاشق اعوان نے ریجنل منیجر سوئی گیس ایبٹ آبا دکو خط جاری کر دیا اور اس کے ساتھ ٹیلی فون پر بھی بات کی گئی اور کہا کہ ایکسپورٹ انڈسٹریز کی سوئی گیس کوفوری بحال کیا جائے تا کہ ایکسپورٹ کے آرڈر وقت پرمکمل کئے جاسکیں انڈسٹریز کی سوئی کی بندش کی وجہ سے ایکسپورٹ کے آرڈر منسوخ ہونے کاخد شہ ہے ہم وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور وزیر پٹرولیم سے اپیل کرتے ہیں کہ حطار انڈسٹریز کی سوئی گیس کی فرا ہم کو ہنگامی بنیا دوں پریقینی بنائیں اگرسوئی گیس بحال نہ کی گئی تو سینکڑوں کارخانے تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہزاروں مزدوروں کے چو ہلے بجھ جائیں گے اور بیروز گاری میں بڑی حد تک اضافہ ہو جائے گا اس کے ساتھ حکومت کو فیکٹر یوں کی جانب سے ملنے والے ریونیو میں بڑی حد تک کمی ہو جا? گی جس کاملکی معیشت پر بھی خاطر خواہ اثر پڑے گا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!