جی ڈی اے کے افسران میوزیکل پروگراموں میں مصروف۔ برفباری سے مری روڈ بند۔ سیاح پھنس گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)جی ڈی اے کے افسران میوزیکل پروگراموں میں مصروف۔ برفباری سے مری روڈ بند۔ درجنوں سیاح پھنس گئے۔ ذرائع کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اپنے چمچوں کے ہمراہ سرکاری فنڈز ہڑپ کرنے کیلئے ایوبیہ میں میوزیکل نائٹس منانے میں مصروف ہیں۔ جبکہ گلیات میں جاری برفباری کے باعث مری روڈ مکمل بند اورسیاحوں کی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔خواتین سمیت بچوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہاہے۔جی ڈی اے کے زیرانتظام گلیات کے سیاحتی مقامات کو سفری سہولیات فراہم کرنے والا مری روڈ برفباری کے باعث مکمل طور پر بند ہے اور تاحال نہیں کھل سکا جس کے باعث کنڈلہ کے مقام پر سٹرک بند ہونے سے گاڑیاں پھنسنے کی وجہ سے خواتین اور بڑی تعداد میں بچے ازیت کا شکار ہیں۔

محکمہ جی ڈی اے کے زیر اہتمام تین روز سنو فیسٹول پر آئے ہوئے سیکڑوں سیاح بھی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔جی ڈی اے کے افسران برفباری سے بند سڑکیں کھلوانے کی بجائے گانے بجانے میں مصروف ہیں۔ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات تو کر رہی ہے مگر افسوس حکومتی سطح کے دعوئے دار گلیات کے سیاحتی مقامات کو آپس میں ملانے والی سڑک سے برفباری ہٹانے والے محکمہ کے نااہل افسران کا قبلہ درست کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔

جی ڈی اے افسران کا یہ عمل سیاحت کو فروغ دینے کے بجائے سیاحت کا قلع قمع کر رہا ہے۔اہلیان گلیات کا تبدیلی سرکار مطالبہ ہے کہ جی ڈی اے کا قبلہ درست کیا جائے اور گلیات جیسے اہم ترین سیاحتی مقام پر بالخصوص موسم سرما میں ایسے انتظامات کیے جائیں تاکہ برفباری ہونے کے فورا بعد میں مری روڈ کو فلفور سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے۔واضح رہے کہ سنو فیسٹیول کے دوران گزشتہ روز نتھیا گلی میں خیبرپختونخوا کے وزراء کی موجودگی ہونے کے باوجود جی ڈی اے کا عملہ سویا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!