اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن کی حویلیاں کیلئے زبردست خدمات۔ اہم مسائل حل کردیئے۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ)اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن کی حویلیاں کیلئے زبردست خدمات۔ اہم مسائل حل کردیئے۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں عکاشہ کرن نے حویلیاں بازار ریڑھیوں کی وجہ سے ٹریفک بندش کا مسئلہ حل کردیا ہے۔اس مسئلے کو مرکزی بازار سے متصل علاقے میں ریڑھیوں کو منتقل کرکے حل کیا گیا۔ اس اقدام کی وجہ سے حویلیاں بازار میں روانی ٹریفک مکمل طور پر ہموار ہے۔ اس مقصد کے لئے یہ زمین پاک ریلوے سے لیز پر دی گئی تھی۔ ٹی ایم اے نے لیز کی قیمت ادا کی اور دکانداروں کو بلا معاوضہ جگہ دی جارہی ہے۔ حویلیاں بازار میں ریڑھیوں کی وجہ سے ٹریفک بندش کا مسئلہ کرنے پر تاجروں اور شہریوں نے سکھ کاسانس لیا ہے۔
حویلیاں بازار کے بہت سے دوکانداروں نے فٹ پاتھوں پر قبضے کرکے وہاں سامان فروخت کیلئے رکھا ہواتھا۔ اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنیوالے دوکانداروں پر جرمانے عائد کرکے لوگوں کے چلنے کیلئے راستوں کو آزاد کروایا۔اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ فٹ پاتھ اور سڑک کسی بھی عارضی تجاوزات سے پاک رہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے حویلیاں اور لورا کے مختلف راستوں کو تجاوزات سے پاک کیا اورجہاں بھی تجاوزات کی شکایت ملی اے سی عکاشہ کرن نے موقع پر پہنچ کر تجاوزات کو ختم کروایا۔

پولیو مہم کی نگرانی بھی اے سی عکاشہ کرن کرتی چلی آرہی ہیں۔ مختلف سرکاری و نجی سکولوں اور بی ایچ یوز کے روزانہ کی بنیاد پر معائنے کئے جاتے ہیں۔

. حکومت کی ہدایت پر اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ حویلیاں میں کوویڈ ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو، کیونکہ تیسری کوویڈ لہر چل رہی ہے اور یہ لہر پہلی لہرسے کہیں زیادہ مہلک ہے۔ یہ اس بیماری سے زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔ حویلین کے لوگوں کی حفاظت کے لئے یہ لازمی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن کی کارکردگی پر حویلیاں کے لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!