سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام ہسپتال کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔

ایبٹ آباد (محمد سلیم تنولی سے)سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام ہسپتال کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔جس میں علاقہ کے معززین نے شرکت کی اورایس اوپیزکو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے احتیاتی تدابیر پر عمل کیا گیا۔سنگ بنیاد کے موقع پر معززین میں سے سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل بابو خوشحال خان نے ہسپتال کی تعمیر کے لئے معاونت کے لئے خاطر خواہ مالی امداد کا اعلان کیا۔اس موقع پر8 کنال اراضی عطیہ کرنے والے خالد خان اور چچائے کرکٹ شیر بہادر خان تنولی ساکنان کھلورا اور دیگرعلاقہ کے معززین بھی موجود تھے۔انکے ہمراہ تنظیم مذکورہ کی مرکزی کمیٹی کے ارکان جن میں وائس چیئرمین ڈاکٹر فیاض حسین شاہ،جنرل سیکرٹری امجد خان،لیگل ایڈوائزر افتخار احمد تنولی ایڈووکیٹ،پریس سیکریٹری شاہ ہارون خان،ایمبولینس سروسز انچارج نسیم تنولی سمیت دیگر شریک تھے۔افتتاحی تقریب میں مقررین نے TWO کے چیئرمین شکیل احمد تنولی کے نظریہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تناول کے مختلف مقامات پر ہنگامی بنیادوں پر ایمبولینس سروس شروع کی جب کہ آج کامیابی کی اور سیڑھی عبور کرتے ہوئے ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا۔ یہ انکی مخلصانہ کوشش اور باقی ٹیم کی انتھک محنت سے ہی ممکن ھوا ہے۔جس کے لئے ہر صاحب حیثیت کو آگے بڑھ کر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔شرکا نے 8 کنال اراضی عطیہ کرنے والے خالد خان اور شیر بہادر تنولی کی قربانی کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!