ہری پورٍ(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)عوامی شکایات پر تھانہ سرائے صالح پولیس کی بڑی کاروائی، غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والے دوکاندار کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیاایس ڈی پی او ہیڈکواٹر امجد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کیڈٹ چن زیب تنولی نے معہ ہیڈکنسٹیبل نثار شاہ و دیگر نفری پولیس کے دوران گشت سرائے صالح بازار میں اسلحہ کی دوکان پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کی عوامی شکایت موصول ہوئی۔ جس کو مصدقہ جانتے ہوئے فوری کاروائی کرتے ہوئے دوکان میں اسلحہ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے سٹاک سے ذیادہ موجود غیرقانونی اسلحہ 01 رائفل، 09 بندوق، 45 پستول اور مختلف بور کے 3 ہزار 704 عدد کارتوس برآمد کرتے ہوئے اسلحہ ڈیلر گل محمد ولد خان گل سکنہ درہ آدم خیل کوہاٹ حال سرائے صالح بازار کو گرفتار کرکے اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے الماس خان، ایس ڈی ایف او امان اللہ خان، حلقہ پٹواری، ٹی ایم اے انکروچمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ […]