ایبٹ آباد سے گاڑی سمیت اغواء ہونے والا حیدرشاہ راولپنڈی سے بازیاب۔اغواء کارگرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ میرپور کی حدود سے اغوا ء شدہ نوجوان کو راولپنڈی سے بازیاب۔ اس ضمن میں ڈی ایس پی میرپور سرکل صابر حسین نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایاکہ 12 جنوری 2022 کو تھانہ میرپور کی حدود سے ستائیس سالہ حیدر شاہ ولد محمد اقبال سکنہ منڈیاں ایبٹ آباد کو سعید احمد ولد انعام الرحمن سکنہ پنڈی گھیپ اٹک حال راوالپنڈی نے ایکس گاڑی کرولا سمیت اغواء کر لیا۔جس پر مغوی کے ماموں کی درخواست پر تھانہ میرپور میں زیر دفعہ 365 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ ہو کر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ ایس پی شعبہ تفتیش اشتیاق خان کی خصوصی کاوشوں سے انوسٹگیشن انچارج انعام الحق کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ میں مغوی کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں کام شروع کیا اور جدید تکنیکی بنیادوں اور موقع واردات سے جمع شدہ شواہد کی روشنی میں نہ صرف ملزم سعید کو ٹریس کیا بلکہ مغوی حیدر شاہ کو ملزم کے گھر راوالپنڈی سے برآمد کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کی نشاندہی پر مغوی کے دو عدد موبائل فون اور گاڑی بھی برآمد کر لی گئی مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔مزید انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!