محکمہ صحت اور پولیس کے ملازمین کوکوروناسے بچاؤ کا سامان نہ ملنالمحہ فکریہ ہے: حاجی ایازخان جدون۔

ایبٹ آباد:سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی ایازخان جدون نے کہاہے کہ کورونا وائرس کیلئے ڈیوٹیاں کرنیوالے محکمہ صحت اور پولیس کے ملازمین بے سروسانی کی حالت میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ حفاظتی کٹس اور دیگر سامان نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین سخت خطرات سے دوچار ہیں۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور مقامی نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے اگر کسی بھی اہلکار کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ہاسپٹل ڈائریکٹر سے ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

حاجی ایاز خان جدون نے کہاکہ ڈی ایچ او ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک کورونا وائرس کی کٹس، فیس ماسک، سرجیکل دستانے وغیرہ محکمہ صحت کے ملازمین، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس اور پولیس کے اہلکاروں کو فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے سرکاری محکموں کے ملازمین سخت خطرے میں ہیں۔ عالمی دباؤ نے یہاں پوری دنیا میں نقصانات کئے ہیں۔ وہیں ہمارے ملک خصوصاً پاکستان میں اراکین اسمبلی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی بے حسی کی وجہ سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی حالت زار یہ ہے کہ کمیشن کی خاطر ایسی مشینری خریدی گئی ہے جوکہ آج ناکارہ ہوچکی ہے۔ جبکہ ضروری ٹیسٹوں کیلئے یہاں پر کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کورونا ٹیسٹوں کیلئے عوام کو ہفتہ ہفتہ انتظار کروایا جارہاہے۔ حاجی ایاز خان جدون نے مطالبہ کیاکہ حکومت ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی حالت زار پر فوری توجہ دے اور اس کے مسائل کو فوری حل کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!