عہدوں اورکرسیوں کی لالچ نہیں: حاجی مہابت اعوان۔

ایبٹ آباد: سابق امید وار قومی اسمبلی و مسلم لیگی رہنماء ملک مہابت اعوان نے کہا ہے کہ کٹھن حالات میں لیگی پرچم تھامنے والا کارکن ہوں عہدوں اور کرسیوں کی لالچ نہیں اعتماد اور ساتھ دینے والے کارکن ساتھیوں کا تمام عمر احسان مند ہوں۔ صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ملک مہابت اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائدین مرتضی جاوید عباسی کیپٹن ر محمد صفدر و دیگر کے فیصلوں کا پابند ہوں ضلع تنظیم سازی کے دوران گروپ بندی کا تاثر درست نہیں۔ قائدین کا مجھ جیسے ادنہ ورکر کو جو بھی ذمہ داری سونپی انہیں احسن طریقے سے انجام دوں گا۔ مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کے تمام نظریاتی دوستوں اور خصوصا نوجوان ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے پرچم تلے متحد رہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!