ایک ووٹ کی شکست کو تسلیم نہیں کرتا: حاجی ممتاز۔ شاہراہ ریشم کی مرمت کے بعدکھدائی کا نوٹس لیاجائے:شاہداشرف۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ سٹی تاجر اتحاد کی طرف سے ہزارہ آن لائن جنرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کے لیے ٹی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بڑی تعداد میں کینٹ سٹی تاجر اتحاد کے تاجروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر کینٹ سٹی تاجر اتحاد کے صدر حاجی ممتاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہزارہ آن لائن ایسوسی ایشن کے صحافیوں کا مشکور ہوں جو دن رات محنت کر کے تاجروں سمیت عوامی مسائل کو اعلی افسران تک پہنچاتے ہیں آج سے کچھ عرصہ قبل آل ٹریڈز کا الیکشن ہوا جس میں ایک ووٹ کے فرق سے ہم ہار گئے جس طرح بھی ووٹ ڈالے ہمیں بھی پتہ ہے اور آپ کو بھی پھر بھی ہم نے کہا کہ یہ سسٹم چلنا چاہیے الیکشن میں ایک ووٹ غلط پول ہونے کے باوجود ہم نے شہر میں انتشار کی بجائے انہیں صدر تسلیم کیا مگر الیکشن کے بعد ان کا نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔اس لیے انہوں نے جو حلف لیا وہ غیر آئینی طریقے سے لیا پھر بھی وہ اپنے آپ کو صدر قرار دے رہے ہیں ہم پھر بھی چپ رہے الیکشن کے بعد چند ماہ گزر جانے کے باوجود ان کے کام صرف اور صرف فوٹو سیشن ہے کسی قسم کا کوئی عملی کام نظر نہیں آ رہا اب شہر کی یہ حالت ہے کہ ایبٹ آباد میں آل ٹریڈ کے دو صدر موجود ہیں جس سے تاجر پریشانی کا شکار ہیں ہم انتظامیہ کو بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ ایبٹ آباد کا امن خراب ہورہا ہے اور کسی نہ کسی وقت کوئی نہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

اس لئے شہر پر قابض لوگوں پر نظر رکھی جائے جو ہمارے بازاروں اور نالوں پر تجاوزات قائم کرکے بیٹھے ہیں شہر میں محکمہ واسطہ کوئی کام نہیں کر رہا مگر ہمارے کچھ نادان تاجر بھائی انہیں پاس بلا کر گلے میں ہار ڈالنا کر بے وقوف بنا رہے ہیں میرے خلاف یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ میں نے شہر میں صفائی کرنے والے چھوٹے طبقے کے لوگوں کو برا بھلا کہا میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہر صفائی کرنے والا ہمارے لئے قابل عزت ہے اور ہمیں ان کے ہاتھ چومنے چاہیے کیونکہ وہ ہمارا پھیلایا ہوا گند صاف کرتے ہیں واسطہ کا سی او نو لاکھ روپے تنخواہ لینے کے باوجود کوئی کام نہیں کر رہا ہم سب کو مل جل کر ان مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری کینٹ سٹی تاجر اتحاد شاہد اشرف کا کہنا تھا کہ اللہ اللہ کر کے ہماری شاہراہ ریشم کا کام ختم ہونے کے قریب ہے مگر افسوس کی ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت اور محکمہ این ایچ اے کی نااہلی کے باعث شاہراہ ریشم کے کنارے پر فٹ پاتھوں کو دوبارہ اوکھاڑہ جا رہا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں کینٹ سٹی تاجر اتحاد کے رہنما ملک سلیم کا کہنا تھا کہ ایک تو ہمارے شہر ایبٹ آباد میں سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا ہے کیوں کے سب سے زیادہ گاڑیاں ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چلتی ہیں اسی لئے جس ڈرائیور کا جہاں سے دل چاہتا ہے وہی گاڑی کھڑی کر کے سواری اٹھانا شروع کر دیتا ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پیدا ہوتا ہے یہی نہیں ایبٹ آباد شہر بھر میں خواتین کے لیے کسی قسم کی ٹائلٹ کی سہولت موجود نہیں جس سے انہیں شدید نمبر شانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تاجر رہنما شیخ آفتاب کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہوگا شہر سے مسائل کا خاتمہ اس وقت ہی کیا جاسکتا ہے جب تمام برادریاں ایک پیج پر متحد ہو گئی اس موقع پر کینٹ سٹی تاجر اتحاد کے دیگر رہنماؤں نے ہزارہ آن لائن جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدے داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسی طرح ایبٹ آباد کے آن لائن ایسوسی ایشن کی صحافی برادری ہمارے مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی تقریب کے اختتام میں صدر ازارہ آن لائن ایسوسی ایشن شفیق صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کینٹ سٹی تاجر اتحاد گروپ کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے ہمیں عزت دی ہزارہ آن لائن ایسوسی ایشن ایبٹ آباد پریس کلب اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ نے ہمیشہ تاجر برادری سمیت ایبٹ آباد شہر کی عوام کو درپیش مسائل کو حکامِ بالا تک پہنچایا اور ہمیشہ ہم پہنچاتے رہیں گے ہمارا مقصد ہر مظلوم کی آواز بننا ہے انشائاللہ ایبٹ آباد کی صحافی برادری تاجر بھائیوں کے ساتھ دن رات کھڑی ہے اور ہم شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!