حاجی نعیم لودھی کاپاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر تحصیل نظامت کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)عوامی اصرار پر حاجی نعیم لودھی کاپاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر تحصیل نظامت کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ۔ووٹروں اور سپورٹروں نے حاجی نعیم لودھی کی کامیابی کیلئے مہم شروع کردی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ یونین کونسل بانڈہ پیرخان سے پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر حاجی نعیم لودھی آمدہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی اصرار پر پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے تحصیل ایبٹ آباد کے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر میدان میں آئیں گے اور الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔اس موقع پر اہلیان علاقہ کے عمائدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے صوبائی وزیر خوراک الحاج لودھی کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی الیکشن تحصیل ایبٹ آباد کیلئے حاجی نعیم لودھی کو میدان میں اتارنے کا فصیلہ کیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے فیورٹ قرار دیتے ہوئے ساتھ چلنے کا عزم کیا ہے اور بھر پورکامیاب کرنے کی یقینی دہانی کرا دی ہے،قلندرلودھی اور حاجی نعیم لودھی کی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے وہ علاقائی مسائل کیلئے دن رات کوشاں رہتے ہیں ان کی خدمات کی پیش نظر عوام نے اپنا فیصلہ حاجی نعیم لودھی کے حق میں دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!