ہیپی برتھ ڈے ٹو یو: ڈی ایچ کیوہسپتال کی اوپی ڈی میں سالگرہ منانے پرایم ایس کا ایکشن۔ ڈاکٹرسراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہیپی برتھ ڈے ٹو یو: ڈی ایچ کیوہسپتال کی اوپی ڈی میں سالگرہ منانے پرایم ایس کا ایکشن۔ ڈاکٹرسراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اوپی ڈی میں روزانہ سیکڑوں مریض آتے ہیں۔ تاہم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اوپی ڈی میں سالگرہ کی تقریب منعقد کی۔ جوکہ کافی دیرتک جاری رہی۔ مریضوں کے احتجاج پر ہسپتال کے ڈاکٹر عامر اسرار اوپی ڈی پہنچ گئے۔ جہاں تمام ڈاکٹر سالگرہ کا کیک کاٹنے میں مصروف تھے۔ جس پرایم ایس ڈاکٹر اسرار نے ڈاکٹروں کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ان کونوٹس جاری کردیا۔

ڈاکٹروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل آفیسر کی جانب سے اوپی ڈی میں سینئر ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی اور شیئربند کرنے پر ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدور ڈاکٹر معظم خان اور معروف خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد میں منعقد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں ہسپتال کی تمام تنظیموں کے صدور و عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر ایم ایس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو غنڈہ گردی قرار دیاگیااورایم ایس اپنے رویے پر فی الفور معافی مانگے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے مطالبہ کر دیا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عامر اسرار کی جانب کسے ہسپتال کے عملے اور،ڈاکٹرز کو ذہنی اذیت میں مبتلا رکھنا معمول بن چکا ہے۔ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے ہسپتال انتظامیہ کو بدھ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو اوپی ڈی سمیت دیگر سروسز سے بائیکاٹ کرنے پر ایم ایس زمہ دار ہوں گے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!