ہریپور یونیورسٹی میں 3 فیکلٹی ممبرز سمیت 12 افراد کا کورونا پازیٹو آگیا۔

ہریپور:ہریپور یونیورسٹی میں 3 فیکلٹی ممبرز سمیت 12 افراد کا کورونا پازیٹو آگیا متاثرہ افراد میں دو ڈاکٹر ایک لیکچرار یونیورسٹی ورکر چھ فیمیل اور تین میل طلبہ شامل ہیں دو طلبہ کو ہاسٹل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے بی بی اے ڈیپارٹمنٹ سمیت متعدد کلاسزکو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کردیا گیا ہے کورونا کی وجہ سے ریگولر کلاسز کے ساتھ ساتھ آئن لائن کلاسز کا آغاز بھی کر دی گئی ہیں وائس آف ھزارہ رپورٹ کے مطابق ہریپور یونیورسٹی میں تین فیکلٹی ممبرز سمیت 12 افراد میں کورونا پازیٹو آگیا ہے متاثرہ افراد میں ڈاکٹر اظہر ڈاکٹر ثمینہ لیکچرار احمد راجہ چھ یونیورسٹی ورکر تین میل طلبہ جبکہ دو میل طلبہ شامل ہیں کورونا کے مزید پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر دو طلبہ کو ہاسٹل سے ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام متاثرہ لوگوں کو گھروں میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق بی بی اے کی ڈیپارٹمنٹ سمیت متعدد کلاسز کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کردیا گیا ہے کورونا کی وجہ سے ریگولر کلاسز کے ساتھ ساتھ آئن لائن کلاسز بھی شروع کردی گئی ہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام طلبہ اسٹاف اور عملے سے گزارش کی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت اور کورونا سے بچاؤ کے لیئے مکمل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق ہری پور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کروایاجا رہاہے۔ ایک ایک کلاس روم میں پچاس سے زائد طلباء کو بٹھایاجاتاہے۔ جبکہ یونیورسٹی میں جاری امتحانات کے دوران بھی ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!