دوسری پارٹی کی جانب سے ایک نوجوان شہر یار ولد پرویز کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ حویلیاں کی حدود لنگرہ میں تحصیل چیئر مین عاطف منصف خان اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے واقعے میں پولیس نے بعض افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری جانب سے بھی ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں تھانہ حویلیاں کی حدود لنگرہ میں تحصیل چیئر مین عاطف منصف خان سمیت ان کے 11 ساتھیوں کو قتل کر دیا گیا تھا حویلیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے بعض ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب سے بھی ایک نوجوان شہر یارولد پرویز کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔
پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہونے اور ٹیکس کی مد میں کروڑوں کے نقصان پرنئی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) مالی خسارے کے باعث خانہ کاشت پر عائد پابندی ختم کرنیکی سفارشات نگراں صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔ سابق دور حکومت میں خانہ کاشت پر پابندی عائد کی گئی تھی […]