حویلیاں پولیس کا ہریپور تھانہ صدر کی حدود میں بغیر اطلاع چھاپہ۔ دھوکہ دہی کے ملزم کے عدم موجودگی پر 84سالہ بوڑھے والد کو اٹھا کر لے آئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حویلیاں پولیس کا ہریپور تھانہ صدر کی حدود میں بغیر اطلاع چھاپہ۔ دھوکہ دہی کے ملزم کے عدم موجودگی پر 84سالہ بوڑھے والد کو اٹھا کر لے آئی۔رات بھر حبس بے جا میں رکھا۔ چھاپے سے متعلق تھانہ صدر ہریپور میں کوئی ریکارڈ نہیں۔ہریپور پولیس کا ایچ ایس او حویلیاں کو ملزم کی عدم موجودگی کی یقین دہانی کے باوجود چھاپہ دوسرے تھانے کی حدود میں بے جا اور غیرقانونی مداخلت قرار دے دیا گیا۔اصغر علی سکنہ حویلیاں اور ظفر جیلانی سکنہ ہریپور کے درمیان لین دین کا تنازعہ تھا جس پر اصغر علی نے تھانہ حویلیاں میں 26نومبر کو ایف آئی آر کے لئے درخواست دی حویلیاں پولیس نے PPC.419/420-489-B علت نمبر 1249کے مقدمہ درج کیا۔ گزشتہ سے پیوستہ رات حویلیاں پولیس نے ہریپور تھانہ صدر پولیس کو اطلاع دیئے چھاپہ مارا اور ملزم کی عدم موجودگی پر اس کے 84سالہ بوڑھے باپ کو اٹھا کر تھانہ حویلیاں لے آئی۔ اور رات بھر اسے حبس بے جا میں رکھا۔ اس سلسلے میں جب تھانہ صدر پولیس سے بذریعہ فون نمبر 0995352250پر رابطہ کیا گیا تو مد محرر نے چھاپے سے مکمل لا تعلقی ظاہر کی اور تھانے میں کوئی انٹری میں موجودنہیں پائی گئی۔علاقہ کے لوگوں نے چھاپے کو حویلیاں پولیس کی پولیس گردی اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پا مالی قرار دیا۔اور اس سلسلے میں ڈی پی او ایبٹ آباد کو ایس ایچ او حویلیاں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست دینے کا بھی فیصلہ کیا۔قبل ازیں بھی ایس ایچ او ہارون خان کو قانون کی خلاف ورزی پر ہریپور سے ضلع بدر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!