ہمارا فیس بک پیج

ہزارہ پولیس کوروناکیساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بھی سرگرم۔

ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے)ہزارہ پولیس جہاں ڈاکٹروں اور دیگر محکمہ جات کے شانہ بشانہ کرونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن فائیٹر کا کردار ادا کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنا، بازاروں، مساجد و دیگر مقامات پر لوگوں کے درمیان سماجی فاصلہ قائم کرنا، کرونٹائن سنٹروں اور احساس پروگرام سنٹروں کی سیکیورٹی اور لوگوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کو چلانے کیساتھ جرائم پیشہ افراد اور جرائم کی روک تھام کیلئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھی بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔

ہزارہ پولیس نے گذشتہ دو ماہ کے دوران قتل، اقدام قتل و دیگر مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 263مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف اقسام کا 747غیر قانونی اسلحہ اور 11367ایمونیشن قبضہ پولیس کیا گیا، منشیات فروشوں کیخلاف ہزارہ پولیس کی جانب سے خصوصی مہم چلائی گئی جس کے دوران ہزارہ کے تمام اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 398کلو گرام چرس اور40کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کرکے انکو پابند سلاسل کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ ہزارہ پولیس کرونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں بھی پیش پیش ہے وہیں اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کوبھی بھرپور انداز سے جاری رکھے ہوئے ہے اور جرائم و مجرمان کیخلاف بلاتفریق کارروئیاں کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔ ہزارہ میں منشیات فروشوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ہم اپنی نوجوان نسل کو اس زہر کے زریعے تباہ و برباد نہیں ہونے دیں گے اورقانون کی خلاف ورزیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ کے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے قانون سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے جہاں بھی قانون شکنی ہو رہی ہووہاں بلاتفریق کاروائی عمل میں لائیں اور کسی مجرم کے ساتھ نرمی برتنے کی ضرورت نہیں ہے۔بازاروں میں شاپنگ کا سلسلہ جاری ہے خصوصی طور سفید پارچات میں پولیس اہلکاروں کو بازاروں میں معمور کیا جائے مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے تاکہ کسی کوجانی و مالی نقصان نہ پہنچ سکے۔


شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!