ہزارہ کی کھنڈر نما سڑکیں پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہیں: فواد علی جدون۔

بٹگرام: پاکستان پیپلزپارٹی ہزارہ ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات فوادعلی جدون کادورہ بٹگرام، ضلعی صدروسابق امیدوارقومی اسمبلی سردارملک جان کے ہمراہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوادعلی جدون نے کہاکہ پی ٹی آئی پورے ملک میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے اورہزارہ کی کھنڈرنماسڑکیں اس کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹگرام پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

فوادعلی جدون کاکہناتھاکہ بڑھتی مہنگائی سے ملک کاہرفردتنگ آچکاہے اورلوگوں فاقہ کشی وخودکشیوں پرمجبورہیں ایسے میں پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی امیدوں کامحورومرکزہے اورانشاء اللہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، پیپلزپارٹی کے ضلعی صدرسردارملک جان نے کہاکہ بٹگرام میں خوانین نے پورے ضلع کویرغمال بنارکھاہے، خوانین کوووٹ دیناظلم عظیم ہے، خوانین مقامی لوگوں کے حقوق غصب کررہے ہیں، مولوی سے لے کرخوانین تک سب کے ساتھ اتحادکرکے آزماچکالیکن سب نے مایوس کیاانہوں نے کہاکہ عوامی حقوق کے لیے ہرفورم پرآوازبلنداورجدوجہدجاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کوبٹگرام میں مضبوط سیاسی قوت بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!