ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے اہلکاروں نے نجی ہسپتالوں، حکیموں اورغیرمعیاری لیبارٹریوں کو کھلی چھٹی دے دی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے اہلکاربھی کروڑ پتی بن گئے۔ ہسپتالوں، حکیموں اورغیرمعیاری لیبارٹریوں کو کھلی چھٹی دے دی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے اہلکاروں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کررکھے ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران ایبٹ آباد میں کسی بھی لیبارٹری، حکیم اور نجی ہسپتال کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ جبکہ دیہی علاقوں میں موجود غیرمستند ڈاکٹروں کو بھی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایچ آراے کا ایک کارندہ ہفتہ وار کی بنیاد پر مختلف نجی لیبارٹریوں، حکیموں سے بھتہ وصولی میں مصروف ہے۔ نجی ہسپتالوں میں ٹیکنیکل عملہ اور سازوسامان نہ ہونے کے باوجود ان کو پریکٹس کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اور ایچ آر اے کے اہلکار صرف پیسہ کمانے میں مصروف ہیں۔ ایبٹ آباد کے شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایچ آر اے لوٹ کار کا نیاذریعہ بن چکاہے۔ اس لئے اس محکمہ کو بھی فوری طور پر ختم کیاجائے۔ کیونکہ اس کا عوام الناس کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یہ لوگ اپنے مالی مفادات کیلئے سرگرم عمل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!