غیرمعیاری اشیاء۔ زعفران بیکرز پر چھاپہ۔ بھاری جرمانہ عائد کردیاگیا۔

ایبٹ آباد: غیرمعیاری اشیاء۔ زعفران بیکرز پر چھاپہ۔ بھاری جرمانہ عائد کردیاگیا۔ اس ضمن میں حلال فوڈاتھارٹی کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ڈائریکٹرحلال فوڈ اتھارٹی عدیل نے عوامی شکایات پر جدون پلازہ فیزتھری میں واقع زعفران بیکرز کے پروڈکشن یونٹ پرچھاپہ مارا تو ہر طرف گندگی، گندے انڈے اور غیرمعیاری اشیاء کی تیاری جاری تھی۔

جس پرحلال فوڈاتھارٹی کی جانب سے زعفران بیکرز کے پروڈکشن یونٹ کوسیل کرنے کیلئے کارروائی شروع کی تو زعفران بیکرز کے مالکان نے حلال فوڈاتھارٹی کی ٹیم کی منتیں ترلے اور سفارشیں کرانا شروع کردیں۔ جس کی وجہ سے زعفران بیکرز کا پروڈکشن یونٹ سیل ہونے سے تو بچ گیاتاہم حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے زعفران بیکرز پر پچیس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔ صفائی کے انتظامات بہتربنانے، معیاری اشیاء کی تیاری اوردوبارہ چیکنگ کیلئے دوہفتے کی مہلت دے دی گئی۔

Facebook Comments