شدید بارش اور برفباری سے گلیات کی تمام رابطہ سڑکیں بند۔ بالائی علاقوں میں پانچ فٹ برفباری۔

ایبٹ آباد: ہزارہ ڈویژن میں بارش و برفباری کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے جاری ہے جس کے باعث رابطہ سڑکیں مکمل بند ہو چکی ہیں نتھیا گلی، ڈونگا گلی، ٹھنڈیانی میں تقریباً دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے وادی کاغان کے مختلف بالائی مقامات پر موسم سرما کی شدید ترین برفباری کے باعث بالائی سیاحتی علاقوں کا زیریں مقامات سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، ملک کے شمالی علاقہ جات میں برف باری کے ساتھ ہی دیگر علاقوں کی طرح وادی کاغان کے بالائی سیاحتی پہاڑی مقامات ناراں،کاغان،بوڑاوئی،جلکھڈ،بٹہ کنڈی،شوگراں میں بھی شدید سردی کی لہر پہنچ گئی ہے،بالائی پہاڑی علاقوں میں تین سے پانچ فٹ تک برفباری ہو چکی ہے۔

ماہرصحت ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ معمول سے قبل پڑنے والی اچانک سردی سے محفوظ رہنے کیلئے ضعیف العمر افراد، بزرگوں اوربچوں کی خصوصاً حفاظت کی جائے جسمانی اعضاء سر،ہاتھ اور منہ کومکمل ڈھانپ کر رکھا جائے،موٹرسائیکل کی سواری کے دوران ہیلمٹ،ماسک اور گلوزز کا استعمال یقینی بنایا جائے،انہوں نے بتایا کہ سرد ہوا کے بذریعہ ناک و منہ جسم میں داخل ہونے سے فلو،کھانسی وبخار کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں معمولی سی بھی لاپرواہی کے سبب جان بھی خطرے میں پڑسکتی ہے لہٰذا عوام الناس گرم ملبوسات کے استعمال کے ساتھ ساتھ بطورغذا انڈے اور مچھلی کا استعمال بھی بڑھادیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!