ایمانداری کی اعلی مثال:یوٹیلٹی سٹورشیروان کے انچارج نے تین لاکھ اسی ہزار کی رقم واپس کردی۔

تناول(جہانگیر شاہ)یوٹیلٹی اسٹور شیروان برانچ کے انچارج قیصر تنولی نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی اسٹور پر گورنمنٹ ہائی سکول شیروان کے پرنسپل سے 3لاکھ اسی ھزار کی رقم رہ گئی قیصر تنولی نے رقم اصل مالک تک پہنچا کر دوسرے لوگوں کے لیئے بھی اعلی مثال قائم کردی جو دوسروں کے مال کو ہڑپ کے درپے رہتے ہیں قیصر تنولی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ روزی کارزاق اللہ ہے جس نے انسان کی پرورش کا بیڑ اٹھا رکھا ہے تو پھر کیوں ھم دوسروں کے مال میں خرد برد کریں اور اسے ہڑپ کرنے کے بارے میں سوچیں آج اگر یہ رقم ہمارے پاس کسی کی رہ گئی تھی تو کیا ہوا ایسا تو ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے اس لیئے ہمیشہ کوشش کریں اپنی طرف سے دوسروں کے ساتھ بھلائی کریں اللہ تعالی آپ کی ساری مشکلات کو آسان کردے گا دوسری جانب سکول پرنسپل نے یوٹیلٹی اسٹور انچارج قیصر تنولی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاں میں قیصر تنولی کا ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے میری گمشدہ رقم مجھ تک پہنچا کر ایمانداری کی عمدہ مثال قائم جو میری لیئے اور دوسرے تمام مسلمانوں کے لیئے مشل راہ ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!