ہمارا فیس بک پیج

رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں کئی گنااضافہ کردیاگیا۔

ایبٹ آباد: رمضان کے شروع میں ہی پھلوں اور سبزیوں کو پر لگ گئے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں غریب روزہ دار پانی سے افطاری پر مجبور،گوشت اور مرغی کی قیمتیں تو رمضان کی آمد سے قبل ہی آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔ رہی سہی کسر دوسرے رمضان کو ہی پھل اور سبزی فروشوں نے نکال دی۔ دوسرے رمضان کو شہر میں معمولی کوالٹی کا سیب 190 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔کیلا 100 سے 150 روپے درجن فروخت ہوتے رہے۔ جس کے باعث روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہی حال سبزیوں کا تھا۔ باالخصوص پکوڑوں میں استعمال ہونے والی سبزیاں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتی رہیں۔ پالک کی گڈی جو عام حالات میں بیس روپے کی تھی رمضان میں اس کی قیمت پچاس روپے تک پہنچ گئی۔ خاص کر وہ سبزیاں جو رمضان کی افطاری کی معروف سوغات پکوڑوں میں استعمال ہوتی ہیں ان کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھا گیا۔ کھجور کی قیمتو میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سب سے کم درجہ کی کھجور بھی 300روپے کلو فروخت ہورہی تھی۔ ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کے افسران، پرائس چیکنگ کمیٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!