رمضان المبارک شروع ہوتے ہی دوکانداروں کی لوٹ مار شروع۔ ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ بے بس۔

ایبٹ آباد:رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گوشت کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ قصابوں نے من مانے ریٹ مقرر کر کے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران خاموش۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی قصابوں نے ایبٹ آبادمیں بڑے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، گوشت کے سرکاری ریٹ 370 روپے کی بجائے بڑے دھڑلے سے قصاب 500 روپے میں کھلے بندوں گوشت فروخت کر رہے ہیں جبکہ چھوٹا گوشت بھی اس وقت 1100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔علاوہ ازیں لیموں کے ریٹ میں ہوش اڑا دینے والے اضافہ نے عوام کے اوسان خطا کر دیئے ہیں، اس وقت لیموں ڈیڑھ سوروپے پاؤ، چھ سوروپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ تربوز فی کلو ستر روپے میں فروخت کیاجارہاہے۔ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روٹی کی قیمت میں کمی یا وزن میں کسی نے اضافہ نہیں کیا۔ سب تاجرعوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔عوامی حلقوں نے ضلعی ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری طور پر مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں تاکہ وہ ماہ مقدس میں اس عمل سے باز رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!