گلیات کے مشہور سیاحتی مقامات میں گرانفروشوں کا راج سیر کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)کمشنر ہزارہ فوٹو سیشن تک محدود گلیات کے مشہور سیاحتی مقامات میں گرانفروشوں کا راج سیر کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا کوئی پوچھنے والا نہیں اعلی حکام نوٹس لیں مقامی افراد اور سیاحوں کی اپیل،تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے مشہور ترین سیاحتی مقامات ہرنو،نتھیاگلی،ایوبیہ،مری،میں کمشنر ہزارہ اور ڈی سی ایبٹ آباد کی سستی اور عدم دلچبی کے باعث ان تمام سیاحتی مقامات کو گرانفروشوں نے یرغمال بنا رکھا ہے یہاں واقع نامی گرامی ہوٹلوں میں مضرِ صحت کھانا فروخت ہونے کے ساتھ ساتھ ان ہوٹلوں میں غیر معیاری آئل سے تیار کردہ مچھلی 11 سو روپے فی کلو،بریانی 550 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے یہ ہی نہیں اسی طرح دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بلنس نہ ہونا گرانفروشوں اور انتظامیہ کے درمیان گٹھ جوڑ ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے جس کا نقصان مقامی افراد اور آنے والے سیاحوں کو ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پارکنگ کے نام پر بھی ایک مافیا متحرک ہے جنکی کی نظر صرف اور صرف سیاحوں کے جیبوں پر ہوتی ہے ان سیاحتی علاقوں میں گاڑی کی پارکنگ فیس بھی من مانی لی جاتی ہے دو گھنٹے کے لیے گاڑی کی پارکنگ فیس 250 سے 300 وصول کی جاتی ہے اور واضع طور پر جس میں گاڑی کی ذمہ داری بھی گاڑی مالک کی ہو گی یہ ہی وجہ ہے کہ سیاح نے ان علاقوں کی رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اہل علاقہ اور شیعوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور نگران فروشوں کے خلاف چیک اینڈ بیلنس رکھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!