حجاموں نے قینچیاں استرے اورٹیلروں نے مشینیں تیزکرلیں۔انتظامیہ خاموش۔

ایبٹ آباد: ضلعی انتظامیہ کی غفلت چیک ان بیلنس کا فقدان حجاموں اور ٹیلرز نے عید کی آمد کے ساتھ ہی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔غریب عوام بے بس انتظامیہ خاموش، ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ کی غفلت چیک اینڈ بیلنس پر کوئی عمل پیرا نہیں۔حجاموں اور ٹیلروں نے اپنے نرخ نامے ڈبل کردیئے جہاں عوام سے ڈیڑھ سو کی جگہ تین سو روپے بال کٹوانے کا لینے لگے کپڑوں کی سلائی 600 کے بجائے 1000 لینے لگے ٹیلر ماسٹر رونے سرکاری ریٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے سوٹ کی سلائی ڈبل کردیں۔جبکہ انتظامیہ کی کاروائیاں پر سوالیہ نشان بال کٹانے اور داڑھی ٹھیک کرنے کی قیمتوں میں ڈبل اضافہ کردیا۔عوام نے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!