ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد118تک پہنچ گئی۔ چھ افراد وینٹی لیٹرزپر۔

ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد118تک پہنچ گئی۔ اکثریتی افراد کورونا وائرس کو افواہ سمجھنے لگے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد پندرہ مئی تک ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 118تک پہنچ گئی ہے۔ ایبٹ آباد میں دس افراد جبکہ مانسہرہ میں دوافرادکورونا وائرس سے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایبٹ آباد پورے ہزارہ ڈویژن میں سب سے آگے ہے۔ مانسہرہ میں کوروناوائرس سے متاثرہ 107، ہری پور میں 49، تورغر میں دو، اپرکوہستان میں ایک اوربٹگرام میں 57افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق اس وقت آئی سی یو میں چھ مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق کورنا وائرس سے متاثرہ جو بھی مریض وینٹی لیٹر پر پہنچ جاتا ہے اس کے بچنے کے چانس بہت کم ہوتے ہیں۔ ایبٹ آباد میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران ہزاروں افراد بغیرکسی حفاظتی اقدامات کے خریداری میں مصروف رہے۔ واضح رہے کہ پچیس مارچ کو ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ صرف ایک مریض تھا۔ جبکہ پچاس دن کے اندر ایبٹ آباد میں یہ تعداد 118تک پہنچ گئی ہے۔ بہت سے لوگ کورونا وائرس کو ایک افواہ یاسازش سمجھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے۔ جس کی وجہ سے آئندہ چند ماہ میں اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!