شدیدآندھی:دیوار گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق والدہ شدید زخمی۔

مانسہرہ:آندھی خاکی میں دیوار گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق والدہ شدید زخمی۔متعدد مکانوں کی چھتیں اڑگئیں۔گزشتہ روز افطاری کے بعد مانسہرہ اور گردونواح میں شدید آندھی چلی۔آندھی کے باعث خاکی میں دیوار گرنے سے ایف ملازم نصیر احمد ساکنہ سرنی پھلڑہ کی دو سالہ بچی ماہ نوربی بی جاں بحق ہوگئی۔جبکہ صائمہ بی بی زوجہ نصیر احمد شدید زخمی ہوگئی۔جس کو ملبے کے نیچے سے نکال کر فوری طور پر ھسپتال پہنچا دیا گیا۔جس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ھے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی سرنی پھلڑہ سے نانی سے ملنے والدہ کے ساتھ خاکی آئی تھی۔آندھی کے باعث ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتیں اڑگئیں۔جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!