بانڈہ جلال خان میں ظالم شوہرنے اپنی بیوی کو گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا۔

ایبٹ آباد: نواحی علاقہ بانڈہ جلال خان میں ظالم شوہرنے اپنی بیوی کو گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا۔نعش کو میرپور پولیس نے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا شوہرفرار مقدمہ درج ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپوں کا سلسلہ جاری۔ اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایاہے کہ تھانہ میرپور کی حدود بانڈہ جلال خان میں الائی کے رہائشی سہیل اقبال ولد تاج محمد قوم یوسف زئی کی پندرہ سال قبل بخت بینہ دختر نواب خان عمر 30 سال کی شادی ہوئی اس دوران انکے ہاں ایک بیٹاپیدا ہوا جسکی عمر تقریبا 13 سال ہے۔

جمعرات کے روز سہیل اقبال کی اس کی بیوی سے گھریلو تنازعہ پر معمولی جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے بیوی کو گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کردیا جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ میرپور عبدالغفور بعمہ نفری موقع پر پہنچ گئیاور نعش کو قبضے میں لیکر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا یہاں ڈاکٹروں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کردی ملزم ارتکاب جرم کے بعد باآسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے شوہر کے خلاف تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!