ہزارہ کے ایم این ایز اور ایم پی ایزنے کتنا ٹیکس دیا؟

fbr

ایبٹ آباد: ہزارہ کے کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا؟ سینیٹرطلحہ محمود سب سے آگے بابرسلیم سواتی سب سے کم ٹیکس دینے والوں میں شامل۔ ایف بی آر کی جانب سے سال 2018ء تک جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار میں سے ہزارہ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی جانب سے جمع کرائے جانیوالے ٹیکسوں کی تفصیل وائس آف ہزارہ اکٹھی کی گئی۔ جس کے مطابق جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی نے چارلاکھ اکیس ہزار، سینیٹرطلحہ محمود نے 2کروڑ92لاکھ دس ہزار 399، پیرصابر شاہ نے دولاکھ تیس ہزار،وفاقی وزیر نارکاٹیکس اعظم خان سواتی نے صرف پانچ لاکھ نوے ہزار، مسلم لیگی سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے دولاکھ ستاسی ہزار، این اے تیرہ سے ایم این اے صالح محمد خان نے 1 کروڑ 67لاکھ4801روپے، این اے چودہ سے ایم این اے محمد سجاد نے کوئی ٹیکس جمع نہیں کروایا۔

این اے پندرہ سے مسلم لیگی ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی نے ساڑھے سات لاکھ روپے، این اے سولہ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے علی خان جدون نے 63لاکھ9343روپے، این اے سترہ سے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے 2کروڑ،پانچ لاکھ5517روپے، ہزارہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے 29 سے تاج محمد نے دولاکھ 79ہزار228روپے، پی کے 31سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے بابرسلیم سواتی نے صرف ساڑھے چھتیس ہزار روپے، پی کے 34سے سردار محمد یوسف نے 2لاکھ 83ہزار 342روپے، پی کے 37سے مسلم لیگی ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ نے 1لاکھ 35ہزار 506روپے، پی کے 38 سے پی ٹی آئی کے وزیر مال قلندرخان لودھی نے 2لاکھ 28ہزار 418روپے، پی کے 39 سے سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے 2لاکھ آٹھ ہزار174روپے، پی کے 40سے صوبائی وزیر تعلیم اکبرایوب خان نے6لاکھ 91ہزار615روپے، پی کے 41سے ایم پی اے ارشد ایوب خان نے 7لاکھ گیارہ ہزار244روپے اورپی کے 42سے جہازوں والے فیصل زمان نے 1لاکھ 19ہزار360روپے جمع کرایا۔
ایبٹ آباد:کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں میں پھر سے کورونا پھیل گیا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ملکپورہ اورمیرپورکی ٹیچر میں کورونا وائرس کی تصدیق پر ضلعی انتظامیہ نے سکول کو 5 دن تک سیل کر دیا سکول ٹیچر میں کورونا وائرس تصدیق ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی سفارشات پر سکول کو 5 دن کے لیے سیل کر دیا گیا تاہم دیگر سٹاف کے سمپل لیکر لیباٹری کو بھجوا دیے گئے تمام سٹاف کی مکمل رپورٹ آنے تک سکول سیل رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!