ایبٹ آباد: حقیقی بھائی نے بیٹے کے ہمراہ اندھادھند فائرنگ کرکے حقیقی بھائی، بھابھی کوقتل، بھتیجے اورایک راہگیر کو زخمی کردیا۔

ایبٹ آباد:حقیقی بھائی نے بیٹے کے ہمراہ اندھادھند فائرنگ کرکے حقیقی بھائی، بھابھی کوقتل، بھتیجے اورایک راہگیر کو زخمی کردیا۔ ملزمان فرار۔ تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کھوکھرمیرا حویلیاں کے رہائشی اعجاز ولد آزاد کا اپنے حقیقی بھائیوں کیساتھ جائیداد کے تنازعات چلے آرہے تھے۔ اعجاز کا اپنے بھائی میرسلطان ولد آزاد کیساتھ فوجداری اور دیوانی مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت تھے۔قبل ازیں اعجازاور اس کے بھائی میرسلطان کے مابین زیر دفعہ 324پی پی سی کا مقدمہ بھی رجسٹرڈ ہے۔

جمعہ کے روز اعجاز اپنی اہلیہ مسماۃ رفعت بی بی اوربیٹے مبشر کے ہمراہ کھوکھر میرا کی ایک گلی سے جونہی باہر نکلا تو اسکے حقیقی بھائی میرسلطان اوراس کے بھتیجے حماد سلطان ولد میرسلطان کے ہمراہ اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں اعجاز اور اس کی اہلیہ موقع پر ہی گولیوں کی زد میں آکر مارے گئے۔ فائرنگ کے دوران مقتول اعجاز کا کمسن بیٹا مبشر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایک راہگیر بابر ولد مسکین بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا۔

دوہرے قتل کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا۔ تھانہ حویلیاں میں مقتول اعجاز کے پھوپھا عادل خان ولدمحمد خان سکنہ شیروان کی دعویداری پر میرسلطان اوراس کے بیٹے حماد سلطان کے علاوہ دیگر دو ملزمان کیخلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!