تیزرفتارکارجب پل پربجلی کے پول سے ٹکراکرالٹ گئی۔ نجی ہوٹل کا ملازم شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد:تیزرفتارکارجب پل پربجلی کے پول سے ٹکراکرالٹ گئی۔ نجی ہوٹل کا ملازم شدیدزخمی حالت میں اسلام آباد منتقل۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بالاکوٹ کارہائشی حسنین حیدر جوکہ ایبٹ آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ملازمت کرتاتھا اورا س نے سیٹھی مسجد کے قریب رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ اتوار کی صبح حسنین حیدر کی کارتیزرفتاری کے دوران بے قابوہوکر جب پل کے قریب ایک بجلی کے پول سے ٹکراکر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں کار بری طرح تباہ ہوگئی۔ جبکہ حسنین حیدرشدیدزخمی ہوگیا۔ جسے ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچایاگیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے شفاء ہسپتال اسلام آباد ریفر کردیاگیا۔

Facebook Comments