آئی جی کا حکم:ایبٹ آباد پولیس تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کی گرفتاری کیلئے متحرک ہو گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نو مئی واقعات پر آئی جی خیبر پختونخواہ نے تمام ڈی پی اوز کو تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے رپورٹر کے مطابق آئی جی خیبر پختون خواہ اختر حیات گنڈا پور نے نو مئی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کے پی کے کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گرفتار کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے تحریک انصاف کے سابقہ ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون، ایم این اے علی خان جدون، عظمی ریاض، سابق ایم پی اے نذیر عباسی، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، سابقہ ایم پی اے مومنہ باسط، سابقہ ایم پی اے نثار صفدر، سابق امیدوار قومی اسمبلی علی اصغر خان، سابق ایم پی اے ملیحہ علی اصغر، تحریک انصاف کے وومن ونگ کی ضلع صدر ٹائیگر فورس، انصاف ونگ، سمیت بلدیاتی ممبران کی گرفتاریوں کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔ ایبٹ آباد کے چند اراکین اسمبلی کے بیرون ملک چلے جانی کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!