ٹریفک پولیس کی نااہلی ٹانچی چوک میں سینکڑوں غیرقانونی منی اڈے قائم۔

ایبٹ آباد: ٹریفک پولیس کی نااہلی ٹانچی چوک میں سینکڑوں غیرقانونی منی اڈے قائم۔عوام سمیت تاجروں کوشدید مشکلات کاسامناافسران فوٹوسیشن تک محدود انسپکٹر ٹریفک وارڈن طیفورخان کی تعیناتی سے غیرقانونی منی اڈوں کا خاتمہ ہوچکاتھا عوام کاسکھ بھی بحال تھا۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد شہرکادوسرابڑاکاروباری مصروف ترین ٹانچی چوک غیرقانونی منی اڈوں سے بھرگیا عوام سمیت تاجروں کو شدید مشکلات کاسامنا ٹریفک جام معمول بن گئی۔اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ انسپکٹر ٹریفک وارڈن طیفورخان کی تعیناتی سے ٹانچی چوک میں روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی منی اڈوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری تھیں۔ جس سے عوام مطمئن تھی۔ٹریفک انسپکٹر طیفورخان ایک دبنگ اورمحنتی پولیس آفیسر ہیں جنکی تعیناتی سے شہربھر سے غیرقانونی منی اڈوں کاخاتمہ ہوچکا تھا اب ٹانچی چوک میں جگہ جگہ غیرقانونی منی اڈے قائم ہوگئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی ہزارہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!