کالا پل میاں دی سیری نالہ پر غیر قانونی تجاوازات قائم۔نالہ پر دکانیں بھی بن گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کالا پل میاں دی سیری نالہ پر غیر قانونی تجاوازات قائم۔نالہ پر دکانیں بھی بن گئیں۔بارشوں میں مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے غیرقانونی تجاوازات کے خلاف آپریشن کون کرے گا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیاہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ایبٹ آباد ٹی ایم اے کی حدود کالا پل میاں دی سیری سمیت ارد گرد علاقوں کو جانے والے نالے میں مقامی لوگوں نے اپنا قبضہ جما لیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ نالوں میں بلڈنگ و دکانیں بھی قائم کردی گئی ہیں زرائع کے مطابق چند ماہ قبل بلڈنگ انسپکٹر نے وہاں سے ہزاروں روپے وصول کرکے غیرقانونی تجاوازات قائم کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی تھی زرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے وہاں پر نالوں کو گندہ پانی اور گندگی باہر آگئی تھی جس سے کالا پل سے معتدد علاقوں کو جانے والے راستہ بند ہوگیا تھا۔مقامی لوگوں نے کمشنر ہزارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالا پل میاں دی سیری پر بھی نالوں پر غیرقانونی تجاوازات کے خلاف آپریشن کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!