ہمارا فیس بک پیج

ایک ہزار روپے رشوت نہ دینے پرٹریفک پولیس کے ٹی اووسیم خان نے پانچ ہزار کا چالان ٹھوک دیا۔

ایبٹ آباد:ایک ہزار روپے رشوت نہ دینے پرٹریفک پولیس کے ٹی اووسیم خان نے پانچ ہزار کا چالان ٹھوک دیا۔ اس ضمن میں سرسیّدکالونی کے رہائشی ذاکر نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی جی ایل آئی کار میں ایبٹ آباد کی طرف آرہے تھے کہ سلہڈ میں ٹریفک پولیس کے ٹی او وسیم خان نے ہمیں روکا اور گاڑی کے کاغذات چیک کئے۔ ٹی او وسیم نے کہاکہ آپ لوگوں کا چالان کرنا پڑے گا۔ اگر ایک ہزار روپے مجھے دے دیں تو آپ کا چالان نہیں کرونگا۔

ذاکر کے مطابق رمضان المبارک میں رشوت کے مطالبے پر میرے والد کی ٹی او وسیم خان کیساتھ توں تکرار بھی ہوئی۔ ٹی او وسیم گاڑی کا بغیر کسی وجہ کے چالان کرنے پر بضد تھا۔ جس پر ہم نے اسے کہاکہ چالان کرنا ہے تو بے شک کرلو، لیکن ہم ایک ہزار روپے رشوت کسی صورت نہیں دینگے۔ ذاکر کے مطابق ٹی او وسیم نے ہماری گاڑی کا پانچ ہزار روپے کا ناجائز اور غلط چالان کاٹ دیا۔ ہم لوگ سڑک پر جارہے تھے۔ چلتی گاڑی کو روک کر ایک ہزارروپے رشوت مانگنا اوررشوت نہ دینے پر پانچ ہزار روپے کا چالان کرنا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ میری ڈی آئی جی ہزارہ رینج، ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایس پی ٹریفک وارڈنز ہزار ریجن سے اپیل ہے کہ اس ناانصافی کا ازالہ نہ کیاگیاا ورکرپٹ ٹی او وسیم کیخلاف کارروائی نہ کی گئی ہم ٹریفک پولیس کیخلاف شدید احتجاج کرینگے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!