جناح آباد کے رہائشی علاقے میں غیرقانونی انٹرنیٹ ٹاورنصب کردیاگیا۔

ایبٹ آباد: جناح آباد کے رہائشی علاقے میں غیرقانونی انٹرنیٹ ٹاورنصب کردیاگیا۔ مقامی لوگ سراپا احتجاج۔ کینٹ بورڈ سے ٹاور فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ۔ اس ضمن میں جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش نے وائس آف ہزارہ کوبتایاکہ جناح آباد مارکیٹ میں رات کے اندھیرے میں غیر قانونی ٹاور نصب کر دیا گیا ہے۔جس کی پہلے بھی کئی بار کوشش کی گئی تھی مگر ناکام رہی۔ کسی بھی پلازہ کے اوپر ٹاور کی انسٹالیشن انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ھے اور کسی بھی طوفان یا زلزلے کی صورت انتہائی نقصان دہ ھے ساتھ ہی ساتھ اس رہائشی علاقے میں اس کا لگانا قانوناً جرم ھے اور اسکی شعاعیں انسانی زنددگی اور بچوں کے لئے بھی خطرناک ہیں۔

کینٹ بورڈ سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ کینٹ سے بھی اسکی کوئی اجازت نہیں لی گئی۔ جناح آباد ویلفئیرسوسائٹی اس قسم کے کسی بھی غیر قانونی عمل کی پرزور مذمت کرتی ھے اور اسطرح چھٹی والے دن رآت کے اندھیرے میں اس غیر قانونی انسٹالیشن کی کسی صورت اجازت نہیں دیتی اور ھم قانوناً اس اقدام کو ہر جگہ چیلینج کریں گے اور اس غیر قانونی اقدآم کے خلآف آواز بلند کی جائے گی اور کسی بھی صورت اسکو ختم کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!