یوٹیلٹی سٹور سے غیر قانونی طور پر خرید گئی، چینی 18 بوریاں برآمد،دو ملزمان گرفتار۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)شاہ مقصود چوکی کی بروقت کاروائی یوٹیلٹی سٹور سے غیر قانونی طور پر خرید گئی، چینی 18 بوریاں برآمد،دو ملزمان گرفتار۔ انچارج یوٹیلی سٹور گاندھیاں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری۔چوکی شاہ مقصود تھانہ سرائے صالح کی حدود گاندھیاں یوٹیلٹی سٹور سے غیر قانونی طور پرخریدی گئی چینی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کیڈٹ چن زیب تنولی کی نگرانی میں انچارج چوکی شاہ مقصود خالد خان نے ہمراہ نفری پولیس کے دوران ناکہ بندی بگڑہ پُل پر سوزوکی نمبری سی 4583 برنگ سفید کو روک کر چیکنگ پر گاڑی سے 18 توڑے چینی جس کے پیکٹ پر یوٹیلٹی سٹور کا مارکہ لگا ہوا تھا برآمد کرکے قبضہ پولیس کئے۔

دریافت پر گاڑی میں سوار اشخاص نے اپنا نام محمد آصف ولد مشتاق اور ڈرائیور گاڑی سفیر ولد محمد بشیر ساکنان دکھن تتریلہ ایبٹ آباد حال سرائے صالح بتلایا کو گرفتار کرکے سرسری انٹاروگیشن پر چینی سے متعلق بتایا کہ انہوں نے یہ یوٹیلٹی سٹور انچارج گاندھیاں سے خریدی ہے۔ جسکی نسبت انہوں نے یوٹیلٹی کارپوریشن کا کیشن میمو بل پیش کیا۔ جن کو غیر قانونی طور پر چینی خریدنے اور بیچنے پر انچارج یوٹیلٹی سٹور گاندھیاں سمیت دیگر 02 ملزمان کے خلاف تھانہ سرائے صالح میں زیر دفعہ 408 کے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ 02 ملزمان گرفتار ہے۔ جبکہ انچارج یوٹیلٹی سٹور گاندھیاں کی گرفتاری کے لئے کاروائی جاری ہے۔ جلد ہی مقدمہ میں گرفتار کرلیا جائے گا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!