ایبٹ آبادشہر میں اسلحہ ڈیلروں کی جانب سے غیرقانونی اسلحہ کی ترسیل جاری کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)شہر بھر میں اسلحہ ڈیلروں کی جانب سے غیرقانونی اسلحہ کی ترسیل جاری کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں معنی خیز خاموشی یا بھتہ خوری کئی سوالات جنم لینے لگی،اس ضمن میں مصدقہ زرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر بھر میں موجود اسلحہ ڈیلرز لائسنس شدہ اسلحہ فروخت کرنے کی آر میں متعلقہ محکموں کی ملی بھگت سے پشاور سے لایا جانے والا غیر قانونی اور غیر معیاری ناقص میٹریل سے تیار کردہ اسلحہ سستے داموں اپنی دوکانوں پر لاتے ہیں اور پھر وہاں سے سکول کے نوجوان بچوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصروں پر مہنگے اور ڈبل قیمت وصول کر کے فروخت کر دیتے ہیں جس کے بعد وہ اسلحہ مختلف جرائم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ چناروں اور تعلیمی اداروں کا پرامن شہر آئے روز سٹریٹ کرائم،چوری،ڈکیتی اور نوجوانوں کے ہاتھوں قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے شہر کے مختلف تعلمی اداروں میں بھی بچوں کے بیگوں سے بھی اسلحہ برآمدگی کے کیس واقع ہو چکے ہیں ایبٹ آباد کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کے ایس ایچ اوز سرچ آپریشن کی آڑ میں مختلف گلی محلوں،دیہاتوں میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے لوگوں کے لائسنس یاقتہ اسلحہ برآمد کر کے فوٹو سیشن اور جھوٹے پرچوں کے زریعے اپنی کارکردگی دیکھاتے نظر آتے ہیں مگر وہ ان اسلحہ ڈیلروں کی دوکانوں پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرنا گوارہ نہیں کرتے ہمارے ملک کے متعلقہ محکموں کا یہ شیوہ ہے کہ وہ جرائم کی جڑ کو نہیں بلکہ چھوٹے موٹے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کاروائی کرتے دیکھائی دیتے ہیں جس سے جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن نہیں اہلیان ایبٹ آباد نے وزیر اعظم عمران خان ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمان ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا محکمہ پولیس کو یہ احکامات جاری کیے جائیں کہ وہ شہر بھر میں موجود اسلحہ ڈیلروں کی دکانوں پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کریں تاکہ ایبٹ آباد شہر کے امن کو تباہ ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچنے سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!