ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن(ر)خالد محمود کی سیاحت کے فروغ کیلئے اہم پریس کانفرنس۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن(ر)خالد محمود نے کہا ہے کہ سیاحوں اور عوام کو سہولیات فراہمی کے لئے خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں۔جی ڈی اے خودمختار ادارہ ہے جہاں جمع ٹیکس عوام کی بہتری پر ہی صرف کیا جاتا ہے۔نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے،مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے دائرہ کار میں تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا ہے جس کو گھر بیٹھے استعمال کرنے میں آسانی ہو۔ادارہ کے دفتر کے لئے پہلی مرتبہ 30 کنال اراضی دہمتوڑ بائی پاس پر حاصل کی گئی ہے۔جو ایک اہم پیش رفت ہے اس میں کامیابی مشترکہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔افسران پبلک سرونٹ ہو تے ہیں ان الفاظ کو سمجھنے کی ضرورت ہے اپنے دفاتر کے دورازے عوام کے لئے کھول کر حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنا ہوگی جس سے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے اور بہتر نتائج مرتب کرنے میں آسانی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب کا خصوصی دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،صدر اے یو جے راجہ محمد ہارون،جنرل سیکرٹری ندیم جدون کے علاوہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے عہدیدران اور ممبران اور جی ڈی اے کے افسران احسن حمید،محمد حارث بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی خالد محمود کا کہناتھا افسران کو ہمیشہ یہ ہی تاکید رہی ہے کہ ایبٹ آباد تعلیم یافتہ افراد کا شہر ہے یہاں عوام سے لیزان رکھ کے اور دفاتر کے دروازے کھولنے سے کام کرنا آسان ہے عوام سے منہ موڑنے سے کام مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کو اٹھانے میں سابق ڈی جی رضا علی حبیب کا اہم کردار ہے۔ڈی جی خالد محمود کا کہنا تھا روایات اور ثقافت کی بڑی اہمیت ہے جو مسائل عوام کی جانب سے آئیں اور اس کا حل بھی عوام سے تلاش کیا جائے تو اس کے نتائج دیر پا ہو تے تھے۔اور عمل درآمد آسان ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگیوں میں اخلاص بڑا ضروری ہے۔جس سے نا ممکن کام خود بخود ہو جاتے ہیں۔ڈی جی خالد محمود کا کہناتھا گلیات میں مقامی سطح پر پھلوں کی کاشت کے لئے خصوصی مہم چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے مری کو واٹر سپلائی کا مقدمہ جیت چکاہے۔ 1971 سے اب تک کے استعمال کی قیمت کا تعین کیا ہے تاکہ وہ مل سکیں۔کیوں کے ایبٹ آباد کا سارا پانی مری کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔
قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب جنرل سیکرٹری اور یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے بھی صحافیوں کے لئے فلاح وبہبود کے کام سے آگاہ کیا۔دریں اثنا ڈائریکٹر جی ڈی اے نے ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں کو سیاحتی مقامات کے دورہ کی بھی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!