ٹریفک پولیس میں خدمات سرانجام دینے والے سب انسپکٹر امتیازشاہ انتقال کرگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹریفک پولیس میں بطور سب انسپکٹر خدمات سرانجام دینے والے انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت امتیاز شاہ طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران ایبٹ آباد ٹریفک پولیس میں بطور سب انسپکٹر دیوٹی سرانجام دینے والے انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے حامل امتیاز شاہ گرشتہ چند دنوں سے شدید بیمار تھے اور ایبٹ آباد کی ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جس پر گزشتہ روز وہ طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے موصوف نے دوران ملازمت اپنے اخلاق اور اور بہترین کارکردگی سے عوامی حلقوں سمیت افسران کے دل جیتے موصوف کا انتقال محکمہ پولیس کے لیے قابل تلافی نقصان ہے امتیاز شاہ کی نماز جنازہ آبائی علاقہ دکھن سیداں میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد جستِ خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ سرپردِ خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!