ایبٹ آباد میں افغان مہاجرین نے کروڑوں کی جائیدادیں اور نادرا کے شناختی کارڈ بھی بنوالئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد میں افغان مہاجرین کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ۔ کروڑوں کی جائیدادیں اور نادرا کے شناختی کارڈ بھی بنوالئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں افغان مہاجرین کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ قیمتی گاڑیوں میں گھومنے والے ان افغانیوں کے پاس پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ یہ ایبٹ آباد کے سادہ لوح لوگوں کے لئے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ سرشام ایوب تدریسی ہسپتال سے لیکر سپلائی تک مختلف مقامات پر افغان مہاجرین کے درجنوں گروپ شاہراہ ریشم کے اطراف میں بیٹھ کر گپ شپ لگاتے رہتے ہیں۔ خصوصاً میزائل چوک منڈیاں، مقدس ٹاور کے سامنے اور لطیف پلازہ میں افغانیوں کے بڑے بڑے جرگے بیٹھے رہتے ہیں۔ اس وقت ایبٹ آباد میں مقامی لوگوں کے پاس اتنی گاڑیاں اور پیسہ نہیں ہے جتنا کہ افغانیوں کے پاس ہے۔ اس ضمن میں بعض لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایبٹ آباد شہر میں افغانیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کسی بھی وقت سیکورٹی اور امن و امان کے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ اس لئے متعلقہ ادارے افغانیوں کے انخلاء کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!